حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ثقافتی و تبلیغی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین محمد الہی خراسانی نے محرم کے پہلے عشرے کے مبلغین کے لیے مختص"راہنمائے ہدایت" کانفرنس میں جدید اسلامی تمدن کے فکری نظام میں تمدنی تبلیغ کے مقام کی وضاحت کی اور نئے سماجی و ثقافتی حالات میں مبلغین کے کردار کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے محرم الحرام کے پہلے عشرے کو سال کے دوران سب سے اہم اور موثر تبلیغی فرصتوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا: یہ ایام اس سال پچھلے سالوں سے مختلف ہو سکتے ہیں اور دینی مبلغین کو زیادہ فعال اور موثر نظر کے ساتھ میدان میں حاضر ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین الہی خراسانی نے کہا: موجودہ ثقافتی اور سماجی حالات نے جہاد تبیین کے میدان میں مبلغین کی ذمہ داری کو مزید سنگین کر دیا ہے اور عشرہ محرم اس تاریخی کردار کو ادا کرنے کے لیے بہترین موقع ہے۔
انہوں نے "جدید اسلامی تمدن کی بلندی پر تبلیغ" کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب کی نطر میں تمدنی نقطہ نظر، دور رس اور مستقبل ساز افقوں کی طرف دیکھنے والا نقطہ نظر ہے جس میں ایرانی قوم کی حرکت محض ایک سیاسی یا سماجی حرکت نہیں ہے بلکہ ایک تمدنی اور تاریخی حرکت شمار ہوتی ہے۔









آپ کا تبصرہ